قرآن کے سورے
قرآن کریم کے بہت سے سورہ اور آیتیں مختلف نمازوں میں پڑھے جاتے ہیں جیسے روزآنہ کی نافلہ نمازیں، نافلہ شب، ائمہ اطہار علیہم السلام کی نمازیں، زیارتوں کی نمازیں، ایام ہفتہ کی نمازیں اور حاجت و نذر کی نمازیں اور اسی طرح مختلف جگہوں اور سال کے مختلف مہینوں کی مناسبات سے جیسے شب قدریں،ایام بیض (۱۳، ۱۴، ۱۵ / رجب) کی نمازیں، ماہ رجب ، شعبان اور رمضان کی راتیں، نماز یومیہ کی تعقیبات وغیرہ اور بہت سے آثار و برکات کو حاصل کرنے کیلئے جیسے گناہوں کی بخشش اور مشکلات سے نجات پانے کیلئے جو نمازیں پڑھی جاتی ہیں۔ لہذا بہتر ہے کہ کچھ سورہ اور آیات جو زیادہ استعمال ہوتے ہیں ان کو اس کتاب دعا کے شروع میں ان کی کچھ فضیلتوں کی طرف اشارہ کرنے کے بعد بیان کئے جائیں :