بِسمِ اللّهِ الرَّحمنِ الرَّحیمِ (1)
شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے۔
الْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعالَمینَ (2)
حمد وثنا اس خدا کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار و مالک ہے۔
الرَّحْمنِ الرَّحیمِ (3)
وہ خدا جو مہربان اور بخشنے والا ہے (اس کی عام وخاص رحمت نے سب کو گھیر رکھا ہے)۔
مالِکِ یَوْمِ الدِّینِ (4)
وہ خدا جو روز جزا کا مالک ہے۔
إِیّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیّاکَ نَسْتَعینُ (5)
پروردگار ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مددچاہتے ہیں۔
اهْدِنَا الصِّراطَ الْمُسْتَقیمَ (6)
ہمیں سیدھی راہ کی ہدایت فرما۔
صِراطَ الَّذینَ أَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْهِمْ وَ لاَ الضّالِّینَ (7)
ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیا۔ ان کی راہ نہیں جن پر تیرا غضب ہوا اور نہ وہ کہ جو گمراہ ہوگئے۔

صفحه اول | منسلک ادارے | الیکٹرونک بازار | معظم لہ کے دفتر کا ایڈرس| سایٹ کا نقشہ | ہم سے رابطہ

قم۔ خیابان شہدا(صفائیہ)۔ کوچہ آمار۔ مدرسہ امام حسین علیہ السلام | MAKAREM [AT] MAKAREM [DOT] IR